اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اکشر پٹیل کی جگہ شمس ملانی، اییر کی جگہ انیردھ جوشی - کورونا سے متاثر آل راؤنڈر اکشر پٹیل

ملانی گھریلو کرکٹ میں ممبئی کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب تک وہ 10 فرسٹ کلاس، 30 لسٹ اے اور 25 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ پہلی بار ویوو آئی پی ایل میں اتریں گے لیکن ایک بار جب وہ دہلی کیپٹلز چھوڑیں گے تو اس سیزن میں انہیں کسی اور آئی پی ایل ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اکشر پٹیل کی جگہ شمس ملانی، اییر کی جگہ انیرودھ جوشی
اکشر پٹیل کی جگہ شمس ملانی، اییر کی جگہ انیرودھ جوشی

By

Published : Apr 16, 2021, 5:38 PM IST

دہلی کیپٹلز نے اپنے کورونا سے متاثر آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی جگہ مختصر عرصے کے لئے شمس ملانی سے جبکہ زخمی شریس اییر کی جگہ انیردھ جوشی سے معاہدہ کیا ہے۔

ملانی بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں۔ ویوو آئی پی ایل کے ضابطہ 6.1 (سی) کے تحت فرنچائزی کو کم وقت کے لئے اصل ٹیم کے رکن کی جگہ کسی کھلاڑی کو رکھنے کی اجازت ہے۔ ملانی تب تک دہلی کیپٹلز ٹیم کا حصہ رہیں گے جب تک اکشر مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوجاتے اور انہیں ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت نہیں مل جاتی۔

ملانی گھریلو کرکٹ میں ممبئی کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب تک وہ 10 فرسٹ کلاس، 30 لسٹ اے اور 25 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ پہلی بار ویوو آئی پی ایل میں اتریں گے لیکن ایک بار جب وہ دہلی کیپٹلز چھوڑیں گے تو اس سیزن میں انہیں کسی اور آئی پی ایل ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس درمیان دہلی ٹیم نے زخمی شریس اییر کی جگہ انیردھ جوشی کو بقیہ سیزن کے لئے معادہ کیا ہے۔ اییر کو انگلینڈ کے خلاف حال ہی میں پہلے یک روزہ میں فیلڈنگ کرتے وقت بائیں کندھے میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد وہ پورے آئی پی ایل سے باہر ہوگئے۔

جوشی مڈل آرڈر کے بلے باز اور ایک آف اسپنر ہیں۔ دہلی ان کی تیسری آئی پی ایل ٹیم ہوگی۔ اس سے پہلے وہ رائل چیلنجرز بنگلور اور راجستھان رائلز کی جانب سے کھیل چکے ہیں، وہ گھریلو کرکٹ میں کرناٹک کی نمائندگی کرتے ہیں اور اب تک 17 لسٹ اے اور 22 ٹی 20 میچ کھیل چکے ہیں۔

دہلی کیپٹلز کا آج راجستھان رائلز سے ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مقابلہ ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details