بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے زمبابوے دورے کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں شکیب الحسن کی واپسی ہوئی ہے۔ اس سے قبل آئی پی ایل کھیلنے کے لیے شکیب سری لنکا ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
زخمی ہونے کی وجہ سے ڈی پی ایل (ڈھاکہ پریمیئر لیگ) سے باہر ہوئے تمیم اقبال، تسکین احمد اور مشفق الرحیم کے زمبابوے کے دورے سے پہلے فٹ ہوجانے کی امید ہے۔
شکیب الحسن کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز نورالحسن نے بھی زمبابوے دورے پر تمام فارمیٹس میں واپسی کی ہے۔ آف اسپنر نعیم حسن نے بھی شکیب اور نورالحسن کے ساتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں واپسی کی۔
دریں اثنا بی سی بی نے مشفیق کی درخواست پر اتفاق ظاہر کیا ہے اور انہیں ٹی 20 سے باہر ہونے کی اجازت دی ہے۔
بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ 'تین فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی شکیب کو ٹیم میں واپس دیکھنا ہمیشہ ایک پلس پوائنٹ ہوتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی موجودگی میں ٹیم اخلاقی طور پر آگے بڑھے گی۔ ہم ان سے اچھی کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔
منہاج نے نورالحسن کو ٹیم میں شامل کئے جانے پر کہا 'اگر آپ ان کی موجودہ کارکردگی پر نگاہ ڈالیں تو وہ تینوں فارمیٹ میں واپسی کے مستحق ہیں۔ جب ہم اسے اپنے ساتھ سری لنکا لے گئے تو ٹیم انتظامیہ ان کی مہارت سے بہت خوش تھی۔
دوسری جانب ون ڈے فارمیٹ میں روبیل حسین اور تاج الاسلام نے واپسی کی ہے جبکہ سومیہ سرکار اور مہدی حسن کو باہر رکھا گیا ہے۔ ٹی 20 ٹیم میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اَن کیپڈ پلیئر شمیم پٹواری نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے جبکہ امین الاسلام اور شکیب نے بھی واپسی کی ہے۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ انڈر 19 کی مدت کار مکمل کرنے کے بعد انہیں اعلی کارکردگی کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور ہم سب شمیم پٹواری کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے آئر لینڈ اے کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ وہ چھوٹے فارمیٹ میں کنسسٹینٹ رہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ چھوٹے فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کریں گے۔
مشفیق الرحیم، محمد صادق حسین، نجم الحسین، محمد متھن، الامین حسین، حسن محمود اور روبیل حسین کے ناموں پر ٹی 20 سیریز کے لیے غور نہیں کیا گی ہے۔
سات جولائی سے شروع ہونے والے زمبابوے دورے پر بنگلہ دیش کو تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کے علاوہ ایک ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔ سبھی میچ ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔
واحد ٹیسٹ میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ 16 جولائی سے ون ڈے سیریز شروع ہوگی۔ 18 کو دوسرا اور 20 جولائی کو تیسرا ون ڈے کھیلا جائے گا جبکہ 23، 25 اور 27 جولائی کو تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔
محمود اللہ (کپتان)، تمیم اقبال، لٹن داس، عفیف حسین، سومیہ سرکار، نعیم شیخ، تسکین احمد، شرف الاسلام، محمد سیف الدین، مصطفیٰ الرحمن، مہندی حسن، نسیم احمد، شمیم حسین، امین الاسلام، شکیب الحسن اور نورالحسن۔
تمیم اقبال(کپتان)، محمد نعیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مشفیق رحیم، محمد متھن، محمود اللہ، نورالحسن، عفیف حسین، مہندی حسن، محمد سیف الدین، تسکین احمد، مصطفیٰ الرحمن، محمد صادق حسین، تاج الاسلام، شرف الاسلام اور روبیل حسین۔
مومن الحق(کپتان)، تمیم اقبال، شادمان اسلام، سیف حسن، نجم الحسن، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، یاسر علی، نورالحسن، مہندی حسن، تاج الاسلام، نعیم حسن، ابو زید، عبادت حسین، تسکین احمد اور شرفل اسلام