ٹراوبا:انگلینڈ کے 132 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کی 43 رنوں کی غیر مفتوح اننگ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات کچھ خاص نہیں رہی اور 20 رنوں کے مجموعی اسکور پر برنڈن کنگ (3) کے طور پر پہلا وکٹ گنوایا۔
نیکولس پوران(10)،کپتان رونون پاول (8) اور آندرے رسل تین رن بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے۔ مگر شائی ہوپ محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔انہوںنے 43 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 43 رن بنائے۔اس کے علاوہ جانسن چارلس (27رن) اور اسٹرفین تدرفورڈ 30 رن بنا کر نمایاں رہے۔