اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Shahnawaz Dahani Injured شاہنواز دہانی انجری کے باعث بھارت پاکستان میچ سے باہر

شاہنواز دہانی سائڈ اسٹرین کے باعث بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ جمعے کو شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔ Shahnawaz Dahani Injury Update

شاہنواز دہانی انجری کے باعث بھارت پاکستان میچ سے باہر
شاہنواز دہانی انجری کے باعث بھارت پاکستان میچ سے باہر

By

Published : Sep 4, 2022, 8:43 AM IST

دوبئی: پاکستان کے نوجوان تیز گیند باز شاہنواز دہانی چوٹ کی وجہ سے اتوار کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر -4 میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہاکہ "شاہنواز دہانی اتوار کے اے سی سی ایشیا کپ کے سپر 4 میچ میں بھارت کے خلاف مشتبہ سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ جمعہ کو شارجہ میں ہانگ کانگ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ Shahnawaz Dahani out due to injury

پی سی بی نے کہا کہ سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث انہیں 48 سے 72 گھنٹے تک طبی ٹیم کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر انجری کے باعث پہلے ہی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Asia Cup 2022 ایشیا کپ فائنل سے قبل ایک بار پھر بھارت پاکستان آمنے سامنے

شاہنواز دہانی نے ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں چار اوورز میں 29 رنز دیے۔ وہیں ہانگ کانگ کے خلاف دو اوورز میں سات رنز کے عوض ایک وکٹ بھی ایک دھچکا تھا۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سپر 4 کا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا جو بھارتی وقت کے مطابق ساڑے سات بجے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھارت اور سری لنکا 6 ستمبر کو دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔ پھر بھارت کا اگلا میچ افغانستان کے ساتھ 8 ستمبر کو ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details