اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Shahid Afridi شاہد آفریدی پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہم - ائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہم

سابق پاکستانی کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایشیا کپ میں ہندوستان کے پاکستان آنے کے انکار اور ہائبرڈ ماڈل کی تجویز بھی مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہم
شاہد آفریدی پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کرنے پر ہندوستان پر برہم

By

Published : Jun 6, 2023, 7:26 PM IST

لاہور:پاکستان کے سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے نجی میڈیا چینل پر گفتگو کے دوران کہاکہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے لئے ہم اپنی طرف سے بھر پور کوشش کی ۔ہم سے جتنا ممکن ہو سکا اتنا کرنے کی کوشش کی مگر بدقسمتی کی بات یہ یے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی ایشیا کپ کے حوالے سے اور کیا کرسکتا ہے، اب ہر بورڈ کو یہ سوچنا چاہیے کہ ایسا وقت کسی بھی ملک کے کرکٹ بورڈ پر آسکتا ہے، پی سی بی نے ہمیشہ ہر بورڈ کو سپورٹ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش ، سری لنکا افغانستان بورڈ کو سپورٹ کیا۔

سابق پاکستانی کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دعوی کیا کہ ہندوستانی سیاسی جماعت شیوسینا کے صدر اور بانی بال ٹھاکرے ہمیں ہندوستان سے دھمکیاں دیتے تھے لیکن اس سب کے باوجود پاکستان حکومت نے ٹیم کو بھیجنے سے انکار نہیں کیا اور پاکستان ٹیم ہندوستان گئی۔ سابق کپتان کا دعوی تھا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی جا چکی ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ہمیشہ کہتاہوں کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔کھیل اور سیاست کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details