دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کا ویڈیو کال پر گفتگو وائرل ہورہا ہے۔ گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ تیزی سے انجری سے ریکور ہو رہا ہوں، ویٹ ٹریننگ شروع کر رہا ہوں، دو ہفتے کے بعد بالنگ شروع کر دوں گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے سوشل میڈیا پر تینوں فاسٹ بالر کا ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں شاہین آفریدی دونوں باؤلرز کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ Shaheen Shah Afridi Special Message to Naseem Shah and Haris Rauf
شاہین نے حارث رؤف کو مشورہ دیا کہ وہ آخری ڈیتھ اوورز میں زیادہ سے زیادہ یارکر گیندیں کریں۔ اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے دونوں سے کہاکہ اس بار ایشیا کپ ہاتھ سے نہیں جانا چاہیے۔ جس پر دونوں باؤلرز نے جواب میں 'انشاءاللہ ضرورکہا۔'