کراچی:انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں شاندار فتح سے خوش پاکستانی تیز گیند باز شاہین آفریدی نے ناقدین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر اوپنر محمد رضوان "انتہائی خود غرض کھلاڑی" ہیں جو میچ کو آخری اوور تک لے گئے۔ دراصل گزشتہ کچھ عرصے سے کپتان بابر اعظم کی فارم اور رضوان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھ رہے تھے۔ تاہم ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم کو فائنل میں سری لنکا کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
جمعرات کو بابر اعظم (110) اور محمد رضوان (88) کے درمیان 203 رنز کی شراکت کی بدولت پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ انہوں نے یہ فتح 20ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کی۔
جیت پر پرجوش شاہین آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان سے چھٹکارا مل جانا چاہئے، دونوں کتنے خود غرض کھلاڑی ہیں، اگر وہ صحیح کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ختم ہونا چاہیے تھا لیکن دونوں آخری تک لے گئے۔ اس سلسلے میں کوئی تحریک شروع کرنی چاہیے۔ ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ اس شاندار پاکستانی ٹیم پر فخر ہے۔