نئی دہلی:پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کے روز کہاکہ وہ سرجری کے بعد بہتر محسوس کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔ شاہین نے ہسپتال کے بستر پر اپنی ایک تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا، "آج اپینڈکس کی سرجری ہوئی، الحمدللہ بہتر محسوس کر رہا ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔" Shaheen Afridi Appendix Surgery
ورلڈ کپ سے واپسی کے بعد آفریدی نورمل نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز آفریدی کو سابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں دیکھا گیا، لیکن اتوار کے روز اچانک ان کے پیٹ میں درد کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا۔ شاہین شاہ آفریدی ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔