دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ شاہین شاہ آفریدی لندن روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اپنی انجری کا علاج کرائیں گے۔ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی کو انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے آرام کی ضرورت ہے۔ لندن دنیا کی بہترین اسپورٹس میڈیسن اور بحالی کی سہولیات فراہم کرتا ہے، اس لیے ہم نے انہیں وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Shaheen Afridi to undergo treatment for knee injury in London
انہوں نے مزید کہا کہ 'میڈیکل ڈپارٹمنٹ لندن میں روزانہ کی بنیاد پر ان کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا اور ہمیں یقین ہے کہ شاہین آئی سی سی T20 ورلڈ کپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔"
لندن میں شاہین پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں ہوں گے جس میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر امتیاز احمد 2016 سے میڈیکل سروسز کوئنز پارک رینجرز فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر ظفر 2015 سے ہیڈ آف اسپورٹس میڈیسن کرسٹل پیلس فٹ بال کلب کے سربراہ ہیں، وہ ماضی میں ٹوٹنہم ہاٹسپر فٹ بال کلب لیور پول فٹ بال کلب اور کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔