دپتی شرما اور شیفالی ورما کو حال ہی میں جاری خواتین کی ون ڈے رینکنگ میں اچھی کارکردگی کا انعام ملا ہے۔ شیفالی نے 12 مقامات کی چھلانگ لگا کر کیریئر کی بہترین 36 ویں رینک حاصل کی۔ شیفالی نے اس ون ڈے سیریز میں دو میچوں میں 95.49 کے اسٹرائیک ریٹ سے 106 رنز بنائے ہیں، جس میں دوسرے ون ڈے میں 71 رنز کی ناٹ آؤٹ میچ جیتنے والی اننگز بھی شامل ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ICC Women ODI Ranking
دوسری طرف آل راؤنڈر دپتی کو بلے بازی اور گیند بازی دونوں درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ وہ دو ون ڈے میچوں میں پانچ وکٹیں لے چکی ہیں اور بولنگ میں 16ویں نمبر پر ہیں جب کہ بلے کے ساتھ وہ دونوں میچوں میں کارآمد اننگز کھیلنے کے بعد 29ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ وہ آل راؤنڈر کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔