لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ایک اچھی ٹیم کو دباؤ میں اس طرح کے کھیل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، خاص طور پر میں نے ایک غیر ذمے دارانہ شاٹ کھیلا، میں سیٹ ہوچکا تھا، مجھے میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف اتوار کے روز ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں دباؤ سے بہتر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔ Pakistan vs Sri Lanka in Asia Cup Final
انہوں نے کہا جیسا کہ میں نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں کہا تھا کہ ہم ایک اچھی ٹیم ہیں لیکن چیمپئن ٹیم نہیں ہیں اور چیمپئن ٹیم بننا ہمارا مقصد ہے، امید ہے کہ ہم اس پر کام کریں گے اور اپنی غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کریں گے۔ لیگ اسپنر شاداب خان نے27 رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل تھی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسیم شاہ نے اس وقت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جب ان کی ٹیم کو اس کی ضرورت تھی جب کہ مستقبل میں دوبارہ بھی ایسے ہی کھیل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔