اسلام آباد: پاکستانی ٹیم کے اسپنر شاداب خان کا نکاح ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا ہے۔ شاداب نے خود سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شاداب نے لکھا، 'آج میرا نکاح تھا۔ یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔
اس کے علاوہ پاکستانی آل راؤنڈر نے ایک طویل پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کا نکاح ٹیم کے مینٹور اور سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا ہے۔ اپنی پوسٹ میں شاداب نے مزید لکھا ہے کہ 'آج میں مینٹور ثاقی بھائی کی فیملی کا حصہ بننے جا رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو میں چاہتا تھا کہ میری فیملی لائف کھیلوں سے الگ رہے، میرے خاندان نے بھی عوامی طور پر اس سے دور رہنے کا انتخاب کیا۔ میری بیوی بھی اب یہی چاہتی ہے، وہ اپنی نجی زندگی کو پہلے کی طرح نجی رکھا چاہتی ہے، میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کے فیصلے کا احترام کریں، تاہم اگر آپ ہمیں سلام بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اپنا اکاؤنٹ نمبر آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔