اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلینڈ کے سات اراکین کورونا متاثر - بین اسٹوکس

پاکستان کے خلاف سیریز شروع ہونے سے دو روز قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سات اراکین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد انگلینڈ اسکواڈ میں ترمیم کی گئی ہے۔

England cricket team
England cricket team

By

Published : Jul 6, 2021, 9:32 PM IST

پاکستان کے خلاف 8 جولائی کو ون ڈے سیریز کے آغاز سے محض دو روز قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی اور چار سپورٹ اسٹاف اراکین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

ایسی صورتحال میں ٹیم کے بقیہ ممبران جو ان متاثرین سے رابطے میں آئے تھے انہیں کوارنٹین کر دیا گیا ہے۔

حالانکہ ان سب کے باوجود پاکستان سیریز بھی شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے کی امید ہے۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس اب ترمیمی اسکواڈ کی کپتانی کرنے والے ہیں۔ اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ کرس سلور ووڈ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے واپس آئیں گے۔

انگلینڈ کا ترمیم شدہ اسکواڈ، بشکریہ ٹویٹر

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بتایا کہ برسٹل میں پیر کو ہونے والے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں سات ممبران کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جو اب برطانوی حکومت کے کوارنٹین پروٹوکول کے مطابق کچھ دن کوارنٹین میں گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی یک روزہ درجہ بندی میں متالی کا راج

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے بتایا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے اُبھرنے سے وبا کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہم نے اپنے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے عملے کی بہتری کے لیے پروٹوکول کو اپنانے کی کوشش کرنے کے لیے ایک حکمت عملی تیار کی ہے۔

  • ترمیم شدہ اسکواڈ:

بین اسٹوکس(کپتان)، جیک بال، ڈینی برگس، برائیڈن کارس، زیک کراؤلی، بین ڈکیٹ، لیوس گریگوری، ٹام ہیم، قِل جیک، ڈین، لاؤرینس، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، کریگ اوورٹن، میٹ پارکنسن، ڈیوڈ پین، فل سالٹ، جان سِمپسن، جیمس ونس۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details