پہلا ون ڈے میچ 31 رن سے ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم جمعہ کو جب میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں کھیلنے اترے گی تو بھارت کے لیے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہوگا۔ South Africa beat India in first ODI
بھارت اگر یہ میچ بھی ہار جاتا ہے تو سیریز اس کے ہاتھ سے نکل جائے گی جب کہ جیتنے کی صورت میں اس کے پاس سیریز پر قبضہ کرنے کے لیے ایک اور موقع ہوگا۔
بھارتی ٹیم نے مایوس کن گیندبازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں چار وکٹوں پر 296 رن بنانے دیئے اور تعاقب میں صرف آٹھ وکٹوں پر 265 رنز ہی بنا سکی۔ ٹیم انڈیا کی آٹھ وکٹیں صرف 214 رنز پر ہی گر گئی تھیں۔ شاردل ٹھاکر نے نصف سنچری بنا کر شکست کا فرق کم کیا تھا۔ Shardul Thakur scored half century
وینکٹیش ایر کا پہلے ون ڈے Venkatesh Iyer first ODI میں گیندبازی نہ کرنا کافی حیران کن فیصلہ تھا جبکہ ایک دن پہلے کپتان راہل نے کہا تھا وینکٹیش چھٹے متبادل گیندباز کے طور پر موجود رہیں گے۔ KL Rahul on Venkatesh Iyer
بھارت کو نہ صرف درمیانی اوورز میں اپنی گیند بازی کو بہتر کرنا ہوگا بلکہ درمیانی اوورز میں اپنی بلے بازی کو بھی بہتر کرنا ہوگا۔ سلامی بلے باز شکھر دھون کے 79 اور سابق کپتان وراٹ کوہلی کے 51 رنز کے بعد بھارتی اننگز ڈگمگا گئی اور بلے باز مزید مقابلہ نہ کر سکے۔ شریس آئیر، رشبھ پنت اور روی چندرن اشون سستے میں آؤٹ ہوئے جس کے بعد شاردل ٹھاکر نے آخر تک ٹک کر جدوجہدکی۔
میچ کے بعد کپتان لوکیش راہل کا کہنا تھا کہ 'ہمیں مڈل اوورز میں وکٹ حاصل کرنا سیکھنا ہوگا، ساتھ ہی جس طرح سے ہمارے بلے بازوں نے رن بنائے تو مڈل آرڈر کے بلے بازوں کو سنبھالنا تھا۔ پچ اتنی سست نہیں تھی۔ میں نے کوہلی اور دھون سے بات کی تو ان کا ایسا ماننا نہیں تھا۔ ہم ان کو 300 رن کے اندر روک سکے یہ بڑی بات ہے۔ ہمارے گیندبازوں نے کچھ 25 سے 30 رن زیادہ دیئے لیکن ہم نے خراب گیندبازی نہیں کی۔ 290 سے زیادہ جنوبی افریقہ کو نہیں پہنچنا چاہئے تھا، ان کو 270 رن تک روکا جاسکتا تھا۔'
دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے کہا کہ 'میرے یا ڈوسن کے لیے پچ تبدیل نہیں ہوئی تھی۔ ہم نے گیپ میں گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا اور ہماری شراکت اس میچ میں اہم ثابت ہوئی۔ یانسن کے لیے یہ ایک اچھا ڈیبیو تھا۔ وہ ایک کھلاڑی کے طور پر مسلسل بہتر کر رہے ہیں۔ جب بھی انہیں نئی گیند ملتی ہے، وہ ہمیں مایوس نہیں ہونے دیتے۔
یو این آئی