اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC U19 Women's T20 World Cup انڈر۔19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جنوبی افریقہ میں ہوگا - ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پندرہ تک جاری رہے گا

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہا کہ پندرہ دن تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں کل 41 میچ کھیلے جائیں گے۔ Schedule for ICC U19 Women's T20 World Cup announced

ICC Announces Schedule For Inaugural ICC U19 Women's T20 World Cup
انڈر۔19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 14 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا

By

Published : Sep 16, 2022, 5:07 PM IST

دوبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر۔19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ICC U19 Women's T20 World Cup کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق اگلے برس 14 سے 29 جنوری تک جنوبی افریقہ میں انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا، جس میں بھارت سمیت پوری دنیا کی 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ Schedule for ICC U19 Women's T20 World Cup announced

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے آئی سی سی نے کہاکہ پندرہ دن تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں کل 41 میچ کھیلے جائیں گے۔ بینونی اور پوٹچفسٹروم شہروں، جس نے جنوری 2020 میں آئی سی سی انڈر 19 مینز ورلڈ کپ کی کامیابی سے میزبانی کی ہے، اب انہیں آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی کا موقع ملے گا۔

ورلڈ کپ میں شریک 16 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے بہترین تین ٹیموں کو آگے کھیلنے کا موقع ملے گا، جہاں گروپ اے کا گروپ ڈی اور گروپ بی کا مقابلہ گروپ سی کی ٹیموں سے ہوگا۔

انڈونیشیا اور روانڈا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ انڈونیشیا نے جولائی میں نیو گنی کو شکست دے کر ایسٹ ایشیا پیسیفک گروپ جیتا تھا، جب کہ روانڈا نے 12 ستمبر کو تنزانیہ کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

ٹورنامنٹ کے دوران ہر روز چار میچ کھیلے جائیں گے، جس کا آغاز آسٹریلیا اور بنگلہ دیش سے ہوگا، جس کے بعد جنوبی افریقہ کا ہندوستان کے ساتھ بینونی ولاومور کے مین اوول گراؤنڈ میں مقابلہ ہوگا۔ اس کے علاوہ یو اے ای کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور سری لنکا کا امریکہ سے ہوگا۔

سپر لیگ کے میچز 20 جنوری سے شروع ہوں گے جب کہ مقابلے کے سیمی فائنلز 27 جنوری اور فائنل 29 جنوری کو پوچیفسٹروم کے اوول میں کھیلا جائے گا۔ فائنل کے لیے ریزرو ڈے 30 جنوری رکھا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے 16 وارم اپ میچ 9 سے 11 جنوری تک جہانسبرگ اور شوانے شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details