پاکستان کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ 'اگر بھارت کے ساتھ ان کا دوبارہ مقابلہ ہوتا ہے تو یہ شاندار بات ہوگی۔ ان کاخیال ہے کہ یہ دونوں پڑوسی ممالک جتنا ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے ان کے باہمی رشتے اتنا ہی زیادہ بہتر ہوں گے۔'
پاکستان نے اپنی مہم کا آغاز بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دے کر دھماکہ دار فتح کے ساتھ کیا تھا۔ اس سے پہلے ٹی 20 عالمی کپ میں کبھی بھی پاکستان نے بھارت کو شکست نہیں دی تھی جب کہ دونوں کی ٹکر پانچ مرتبہ ہوئی تھی۔
اسی طرح سات بار ونڈے عالمی کپ میں بھی پاکستان نے آج تک بھارت کو شکست نہیں دیا۔ بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے اپنے دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو بھی پانچ وکٹ سے مات دی۔ گروپ2 میں اس وقت پاکستان نمبر ون پر قائم ہے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا وہ مضبوط دعویدار ہے۔ جمعہ کو پاکستان کا سامنا افغانستان سے اور پھر انہیں نامیبیا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔