ممبئی: بھارت کے سابق بلے باز سنجے منجریکر سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کی کارکردگی سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نےکہاکہ بھارتی ٹیم یو اے ای 2022 میں جاری ایشین کپ میں کئی کھلاڑیوں کو آزما رہی ہے۔ انہوں نے آئندہ آئی سی سی T20 ورلڈ کپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ' وہ بھارتی ٹیم کے بیٹنگ فارمولے اور بلے بازوں کو وقت سے پہلے ٹیسٹ کرنے کے اقدام سے متاثر ہیں۔ Sanjay Manjrekar lauds the recent performances of Hardik Pandya and Suryakumar Yadav
ممبئی کے سابق بلے باز اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو چیٹ کے دوران کہاکہ 'سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کئی کھلاڑیوں کو آزما رہی ہے۔ بھارتی ٹیم کا بیٹنگ فارمولا اس وقت بہترین ہے۔" اپنی بیٹنگ تکنیک کے لیے مشہور، منجریکر سنہ 1987-96 تک بھارت کے لیے کھیلے اور اب ایک مشہور براڈکاسٹر ہیں۔ انہوں نے موجودہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی بات کی اور ایشیا کپ میں ،مین ان بلیو کے سپر فور مرحلے میں آسانی سے پہنچنے کے بعد ان کی کارکردگی کا تجزیہ کیا، لیکن اتوار کے روز سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان سے ہار گئی'۔