اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Sanath Jayasuriya جے سوریہ نے بھارتی سیاحوں سے سری لنکا آنے کی اپیل کی - economic conditions of Sri Lanka

سنت جے سوریہ نے کہا کہ 'بھارتی سیاح سری لنکا کی سیر کے لیے آئیں تاکہ سیاحت پر منحصر چھوٹے غریب لوگوں کو سنگین اقتصادی بحران سے باہر نکلنے میں مدد مل سکے۔' Jayasuriya appeals to Indians to visit Sri Lanka

جے سوریہ نے بھارتی سیاحوں سے سری لنکا آنے کی اپیل کی
جے سوریہ نے بھارتی سیاحوں سے سری لنکا آنے کی اپیل کی

By

Published : Oct 2, 2022, 2:13 PM IST

کولمبو: سری لنکا کے سابق تجربہ کار کھلاڑی سنت جے سوریہ نے اپنے ملک کے خراب معاشی حالات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی سیاحوں سے سری لنکا آنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی سیاح سری لنکا کی سیر کے لیے آئیں تاکہ سیاحت پر منحصر چھوٹے غریب لوگوں کو سنگین اقتصادی بحران سے باہر نکلنے میں مدد مل سکے۔ Jayasuriya appeals to Indians to visit Sri Lanka

جے سوریہ نے ہفتہ کو ٹویٹ کیاکہ "ہمارے چھوٹے سے جزیرے میں سیاحوں کے لیے سب کچھ ہے۔ یہ دیکھنے کے لیے ایک خوبصورت جگہ ہے، ہم ایک برے دور سے گزر چکے ہیں اور اب ہمیں سری لنکا کو بحال کرنے کے لیے سیاحوں کی ضرورت ہے، میں اپنے تمام ہندوستانی دوستوں سے سری لنکا کا دورہ کرنے کی درخواست کر رہا ہوں۔‘‘

ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو پیغام میں جے سوریہ نے کہاکہ "ہم چاہتے ہیں کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی سیاح سری لنکا کے مقامات کی سیر کریں۔ ہمارے ملک میں بہت سے ثقافتی ورثے اور خوبصورت مقامات ہیں۔ یہ چھوٹا سا جزیرہ سیاحوں کے لیے قدرتی حسن سے بھرپور ہے۔ سری لنکا کی بطور ٹیم مدد کرنا ہمارے لیے اہم ہے۔ ہم ہندوستانیوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ یہاں دس لاکھ سیاحوں کی آمد کی توقع کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Tourism Industry سری لنکا میں سیاحت کی صنعت دوبارہ پٹری پر

حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سیاسی عدم استحکام اور ملک میں غیر معمولی معاشی بحران کی وجہ سے ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details