نئی دہلی: جنوبی افریقہ میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ میں اتوار کے روز بھارتی خواتین ٹیم کا پہلا مقابلہ روایتی حریف پاکستان کے ساتھ تھا۔ اس میچ میں بھارت نے پاکستان کو 1 اوور اور 7 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ جمائمہ روڈریگز نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ریچا گھوش بھی 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ روڈریگز کو ان کی شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ دیا گیا۔
اس شاندار جیت کے بعد بھارتی خواتین ٹیم کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہورہی ہیں۔ ہندوستان کے تجربہ کار کرکٹرز نے ٹیم کی شاندار جیت پر تعریف کی ہے۔ وراٹ کوہلی نے ٹویٹ کیا اور لکھا، دباؤ والے میچ اور ایک مشکل رنز کا تعاقب میں پاکستان کے خلاف ہماری خواتین ٹیم کی جیت لا جواب ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے لکھاکہ 'انجلی اور ارجن کے ساتھ میچ دیکھا اور بھارتی خواتین ٹیم کے لیے چیئر کرنے کا بھرپور لطف اٹھایا۔ شفالی نے اچھی شروعات کی، جمائمہ نے اپنی اننگز کو خوبصورتی سے آگے بڑھایا اور رچا نے شاندار طریقے سے اختتام کیا۔ بھارت کو دوبارہ جیتتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔