اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Road Safety World Series تندولکر، روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجنڈز کی کپتانی کریں گے - انڈیا لیجنڈز کا کپتان

سابق بھارتی بلے باز سچن تندولکر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز 2 میں انڈیا لیجنڈز کی قیادت کریں گے۔ ان کے ساتھ عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، یوراج سنگھ جیسے کھلاڑی بھی لیگ میں شامل ہوں گے۔ Sachin Tendulkar Lead India Legends

تندولکر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجنڈز کی کپتانی کریں گے
تندولکر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں انڈیا لیجنڈز کی کپتانی کریں گے

By

Published : Sep 2, 2022, 1:14 PM IST

ممبئی: ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر 8 ستمبر سے شروع ہونے والی روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز-2 میں ایک بار پھر دفاعی چیمپئن انڈیا لیجنڈس کی قیادت کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ کانپور، رائے پور، اندور اور دہرادون میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کانپور میں کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل اور فائنل رائے پور میں ہوگا۔ Sachin Tendulkar named captain for Road Safety World Series

نیوزی لینڈ لیجنڈز اس سیزن میں نئی ​​ٹیم ہے جو بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے ساتھ 22 روزہ ایونٹ میں حصہ لے گی۔ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کو روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت، مواصلات اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت سے تعاون حاصل ہے۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز سیزن-2 کے بارے میں کہاکہ "روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کرکٹ کے ذریعے روڈ سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ایک بہت اچھی پہل ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس ملک کا ہر فرد باخبر رہے۔ اس کو ممکن بنانے کے لیے ہمیں لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہو گی۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ یہ سلسلہ ہندوستانی سڑکوں پر جان بچانے کے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔"

یہ بھی پڑھیں: روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: انڈیا لیجنڈس نے سیریز پر کیا قبضہ

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ایونٹ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز سماجی تبدیلی کو فروغ دے گی اور سڑک کی حفاظت کے بارے میں لوگوں کی ذہنیت کو متاثر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔" بی سی سی آئی کے سابق سربراہ نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ جان کر بے حد خوش ہیں کہ آٹھ ممالک آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور میزبان ہندوستان کے لیجنڈز ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details