اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Former Indian Cricketers In London بھارتی کرکٹ ٹیم کے تین دوستوں کی ایک خاص تصویر وائرل - اجیت اگرکر سچن تندولکر اور یوراج

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تین دوستوں کی ایک خاص تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل سچن تندولکر اور یوراج کی فیملی نے لندن میں ٹیم انڈیا کے نئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے ساتھ لنچ کیا۔ تینوں کھلاڑیوں کی لنچ کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے تین دوستوں کی ایک خاص تصویر وائرل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے تین دوستوں کی ایک خاص تصویر وائرل

By

Published : Jul 5, 2023, 9:10 PM IST

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر ان دنوں لندن میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ وہیں لندن سے اجیت اگرکر کی دو خاص دوستوں کے ساتھ ایک تصویر انٹرنیٹ پر سامنے آئی ہے۔ اس میں بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر اور سابق کرکٹر یووراج سنگھ نظر آ رہے ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ اجیت اگرکر کے پاس ہے۔ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ کرکٹ کوچنگ، کمنٹری اور کھیلوں کے تجزیے میں کافی مصروف رہے ہیں۔ اب اگرکر ٹیم انڈیا کے لیے اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

دراصل ماسٹر بلاسٹر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر لندن کی ہے۔ اس میں سچن تندولکر، یوراج سنگھ اور اجیت اگرکر اپنے اہل خانہ کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر میں اجیت اگرکر کی فیملی سمیت سچن تندولکر کی اہلیہ انجلی اور یوراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیچ نظر آ رہی ہیں۔ یہ تمام لوگ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ لنچ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

حال ہی میں اجیت اگرکر کو ٹیم انڈیا کی نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ تصویر منظر عام پر آئی ہے۔ اس تصویر پر کرکٹ شائقین مسلسل تبصرے کر رہے ہیں اور اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس تصویر کو اب تک 4 لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں تندولکر نے لکھا ہے 'دو چیزیں جو ہمیں قریب رکھتی ہیں وہ ہیں دوستی اور کھانا۔ ایک شاندار دوپہر کے کھانے کے لئے اس گروپ سے ملاقات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: Former Indian Cricketers In Kashmir سرینگر میں سابق بھارتی کرکٹرز نے ویک اینڈ کا لطف اٹھایا

ABOUT THE AUTHOR

...view details