نیویارک: موجودہ آسٹریلین اوپن چیمپئن ارینا سبالینکا نے امریکی اوپن کے سیمی فائنل میں میڈیسن کیز کو سخت مقابلے میں 0-6,7-6(1),7-6(5) سے شکست دے کر کوکو گاف کے خلاف فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔
سبالینکا نے آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں پہلے سیٹ میں پیچھے رہنے کے بعد سخت مقابلہ کیا۔ سبالینکا نے اس سے قبل سیمی فائنل کے راستے میں کوئی سیٹ نہیں کھویا تھا اور کھیلے گئے 10 سیٹوں میں صرف 21 گیمز ہی ہارے تھے، لیکن کیز نے شاندار کارکردگی کے ساتھ انہیں جلد ہی بیک فٹ پر کھڑا کردیا۔ اپنے کیریئر کے چھٹے گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں حصہ لیتے ہوئے کیز نے آدھے گھنٹے کے بعد ایک سیٹ کی برتری حاصل کر لی، حالانکہ سبالینکا نے آخری سیٹ میں مقابلہ کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔