اردو

urdu

MI Cape Town سائمن کیٹچ ایم آئی کیپ ٹاؤن کے ہیڈ کوچ ہوں گے

By

Published : Sep 15, 2022, 4:22 PM IST

آسٹریلیا کے سابق بلے باز سائمن کیٹچ ایم آئی کیپ ٹاؤن کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جب کہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ کے طور پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ MI Cape Town

SA20: Ahead of auction, MI Cape Town ropes in Simon Katich and Hashim Amla in coaching team
سائمن کیٹچ ایم آئی کیپ ٹاؤن کے ہیڈ کوچ ہوں گے

ممبئی:ایم آئی کیپ ٹاؤن MI Cape Town نے 19 ستمبر کو کیپ ٹاؤن میں ہونے والی SA20 کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل اپنی کوچنگ ٹیم کا اعلان کیا۔ SA20 جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی ٹی۔20 کرکٹ لیگ ہے۔ آسٹریلیا کے سابق بلے باز سائمن کیٹچ ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جب کہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ہاشم آملہ بیٹنگ کوچ کے طور پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سائمن کو کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ ایک سلجھے ہوئے کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ہاشم بین الاقوامی سطح پر اپنی شاندار کارکردگی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے نام تیز ترین 2000، 3000، 4000، 5000 اور 6000 ون ڈے رنز کا ریکارڈ ہے۔ MI Cape Town ropes in Simon Katich and Hashim Amla in coaching team

سائمن کیٹچ، ہیڈ کوچ، ایم آئی کیپ ٹاؤن نے کہا "ایم آئی کیپ ٹاؤن کا ہیڈ کوچ بننا اعزاز کی بات ہے۔ ایک نئی ٹیم کو اکٹھا کرنا، مہارتوں کو نکھارنا اور ٹیم کلچر بنانا ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔ میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ایم آئی کیپ ٹاؤن ایک ایسی ٹیم کے طور پرترقی کرے جو مقامی ٹیلنٹ سے بھی فائدہ اٹھائے اور ایم آئیکی بنیادی اقدار کو آگے بڑھائے۔

ایم آئی کیپ ٹاون کے عہدیدادران کے اعلان کے موقع پر ریلائنس کے چیئرمین مسٹر آکاش ایم امبانی نے کہاکہ "میں سائمن اور ہاشم کو ایم آئی کیپ ٹاؤن کوچنگ ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوش ہوں۔ جیمز اور رابن کے ساتھ، ہم ایک ایسی ٹیم بنائیں گے جو جنوبی افریقہ میں ترقی کرے گی۔ کرکٹ کا ایم آئی برانڈ تیار کریں گے اور اس کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک میںایم آئی اقدار کو آگے بڑھائیں گے۔

ہاشم آملہ، بیٹنگ کوچ، ایم آئی کیپ ٹاؤن نے کہاکہ "میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کے ساتھ اس اسائنمنٹ پر آنے پر بہت خوش ہوں۔ ایم آئی مالکان، انتظامیہ اور میرے مینیجر کا بہت شکریہ۔ انہوں نے جو منصوبہ بنایا ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک حیرت انگیز پلیٹ فارم بننے والا ہے جو ہمارے مقامی ٹیلنٹ کو راغب کرے گا۔ ایک کھلاڑی اور سرپرست کے طور پر اپنے تجربے کے ساتھ، میں ایم آئی کیپ ٹاؤن کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور جنوبی افریقی کرکٹ کو مضبوط بنانے میں مدد کرنے کا منتظر ہوں۔

نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز جیمز پیمنٹ فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اور ہوم کوچ رابن پیٹرسن ٹیم کے جنرل منیجر ہوں گے۔ یہ دونوں کافی عرصے سے ایم آئی سے وابستہ ہیں۔ فی الحال پیمنٹ ممبئی انڈینز کے فیلڈنگ کوچ ہیں۔ پیٹرسن ماضی میں ممبئی انڈینز کے لیے کھیل چکے ہیں۔ایم آئی کیپ ٹاؤن پہلے ہی 5 کھلاڑیوں۔کاگیسو ربادا، ڈیوالڈ بریوس، راشد خان، سیم کرن اور لیام لیونگ اسٹون کو سائن کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details