آئی پی ایل 2022 کے 30ویں میچ میں، کے کے آر اور راجستھان کی ٹیم آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ میچ ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ زبردست فارم میں چل رہے جوس بٹلر (103) کی آئی پی ایل کے اس سیزن کی اپنی دوسری سنچری کی مدد سے راجستھان رائلز نے پیر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آئی پی ایل میچ میں مقررہ 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 217 رن کا ایک مضبوط اسکور بنالیا۔IPL 2022
کولکتہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بٹلر نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اس آئی پی ایل کی دوسری سنچری بنائی۔ بٹلر نے 61 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 رن بنائے۔ بٹلر 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر 183 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ دیودت پاڈیکل نے 18 گیندوں پر 24 جبکہ کپتان سنجو سیمسن نے 19 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رن بنائے۔ بٹلر نے پیڈیکل کے ساتھ ابتدائی شراکت میں 97 رن، سیمسن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 67 رن اور شمرون ہیٹمائر کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 29 رنوں کا اضافہ کیا۔ ہیٹ مائر نے آخری اوور میں ہم وطن آندرے رسل کی گیند پر ناٹ آؤٹ 26 رن بنائے، جس میں دو چھکوں اور ایک چوکے سمیت 18 رن بنائے۔
گجرات اور لکھنؤ کی ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرکے ان دونوں ٹیموں کے سامنے مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں پلے آف کی جنگ بہت دلچسپ ہو گئی ہے۔ ایسے میں آج راجستھان اور کولکتہ یہ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر کرنا چاہیں گے۔ راجستھان نے اب تک 5 میچوں میں 3 جیتے ہیں اور 2 ہارے ہیں، اس کے علاوہ کے کے آر نے 6 میچوں میں 3 جیتے اور 3 ہارے ہیں۔