لندن: ہندوستان کے تجربہ کار جارح بلے باز روہت شرما نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز عام طور پر بلے بازوں کے لیے بہت مشکل ہوتی ہیں لیکن جب تک آپ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں، آپ کو ایک بلے باز کے طور پر کچھ کامیابی مل سکتی ہے۔ روہت کی ٹیم یہاں اوول گراؤنڈ میں بدھ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ روہت نے اس سے قبل اس گراؤنڈ پر صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جہاں انہوں نے 127 رنز کی سنچری بنا کر انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
روہت نے کہاکہ میں نے یہاں (2021 میں) بیٹنگ کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ آپ کبھی بھی سیٹ نہیں ہوتے، کیونکہ موسم بدلتا رہتا ہے۔ اس لیے آپ کو زیادہ دیر تک فوکس رہنا ہوگا اور یہی اس فارمیٹ کا چیلنج ہے۔آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کب بولر پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔ آپ کو اس موقع کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو پچ پر موجود ہونا پڑے گا۔ روہت نے کہاکہ یہ بلے بازی کے لیے سب سے زیادہ سازگار وکٹوں میں سے ایک ہے۔ آپ کو اپنے شاٹ پر اچھا فائدہ ملتا ہے۔ باؤنڈری دائیں اور بائیں بہت تیز ہے۔ اس لیے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ اپنے آپ کو ایک موقع دیں، یعنی طویل عرصے تک توجہ مرکوز رکھیں۔