اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہم نے کرکٹ کے تمام شعبوں میں شاندار کھیل پیش کیا: روہت شرما - آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل

آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 70 رن سے جیت کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ کھلاڑیوں نے دباؤ میں اچھا کام کیا۔

ہم نے کرکٹ کے تمام شعبوں میں شاندار کھیل پیش کیا
ہم نے کرکٹ کے تمام شعبوں میں شاندار کھیل پیش کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 11:46 AM IST

ممبئی:نیوزی لینڈ کے خلاف 70 رنوں کی جیت کی بدولت آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ میں نے یہاں کافی کرکٹ کھیلی ہے، اس لیے آپ چاہے جتنا بھی اسکور کریں، آپ مطمئن نہیں ہو سکتے۔ میں جانتا تھا کہ ہم پر دباؤ ہے، لیکن ہمارے پاس ایک بہترین ٹیم تھی اور ہم آخر میں گیم جیتنے میں کامیاب رہے۔

روہت شرما نے کہاکہ ہم نے کرکٹ کے تمام شعبوں میں غیرمعمولی کار کردگی کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت ہمیں جیت ملی۔اس جیت میں جہاں ایک طرف بلے بازوں نےجم کر رن بنائےدوسری طرف گیندبازوں بالخصوص محمد شامی نےمیچ وننگ مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ کھیل میں تسلسل کو برقرار رکھنا ہی ہمارا مین مقصد ہے اور خطابی معرکہ تک اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے جو کھیلے گا وہ جیتے گا ہم اچھا کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت تیسرے ورلڈ کپ ٹائٹل سے ایک قدم دور، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست

دوسری طرف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ میں ہندوستان کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، انہوں نے اب تک اس ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلا ہے۔ انہوں نے تقریباً 400 رنز بنائے، ہمارے لڑکوں نے چند مواقع پیدا کیے اور وہ خوش ہیں کہ ہم نے ناک آؤٹ تک پہنچنے کے لیے سخت جدوجہد کی۔ مچل اور میں خود کو ایک موقع دینا چاہتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details