اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Rohit Sharma On Siraj سراج سات اوور کے بعد بھی گیند بازی کرنا چاہتے تھے: روہت - ایشیا کپ فائنل میں تاریخی جیت

ایشیا کپ میں ہندوستان کی تیز گیند بازی سے کافی مطمئن کپتان روہت شرما نے کہا کہ سری لنکا کے چھ وکٹیں حاصل کرنے سے پرجوش محمد سراج لگاتار سات اوور کرنے کے بعد مزید گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن ٹرینر کے مشورے پر ان کے اسپیل کو محدود کرنا پڑا۔

سراج سات اوور کے بعد بھی گیند بازی کرنا چاہتے تھے: روہت
سراج سات اوور کے بعد بھی گیند بازی کرنا چاہتے تھے: روہت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 5:12 PM IST

کولمبو:ایشیا کپ فائنل میں تاریخی جیت کے بعد روہت نے اپنے تیز گیند بازوں کی تعریف کی۔ سراج اتوار کو اچھی فارم میں تھے اور انہوں نے اپنی خطرناک گیندبازی ے سری لنکا کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو زبردست دھچکہ دیا اور صرف 16 گیندوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، “سراج نے اپنےاسپیل میں سات اوور کرائے اور مجھے ٹرینر کی طرف سے پیغام ملا کہ ہمیں سراج کو اب روکنا ہوگا۔ وہ گیندبازی کے لئے کافی بےتاب تھے۔ انہوں نے سات اوور کئے جو کافی ہے۔ سراج کی پوزیشن ترویندرم میں سری لنکا کے خلاف بھی ایسا ہی تھی اور انہوں نے لگاتار 8-9 اوور پھینکے تھے۔ سراج نے جس طرح باؤلنگ کی وہ دیکھنا بہت خوشگوار تھا۔

سراج کے علاوہ جسپریت بمراہ نے ابتدائی اوور میں ایک وکٹ لے کر سری لنکا کو پہلا دھچکہ دیا جبکہ ہاردک پانڈیا نے 14 گیندوں میں تین وکٹیں لے کر سری لنکا کی اننگز کا جلد خاتمہ کر دیا۔ تیز گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ وہ تیز گیند بازوں کی اچھی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں۔

فائنل کے دن صرف تیز گیند باز ہی سرخیوں میں رہے لیکن 11.44 کی اوسط سے نو وکٹ لے کر ٹورنامنٹ کا اختتام کرنے والے کلدیپ یادو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا۔ روہت نے کہا، “کلدیپ نے دباؤ میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سپر فور کے میچ میں سری لنکا کے خلاف اچھی گیند بازی کی اور چھوٹا ا سکور بنانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ پچھلے دو سالوں سے ان کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Asia Cup 2023 محمد سراج کی دریا دلی، پلیئر آف دی میچ کی انعامی رقم گراؤنڈ اسٹاف کو وقف کر دی

ہندوستان اب ورلڈ کپ سے قبل گھر پر تین میچوں کی دو طرفہ سیریز میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گا اور اگر وہ وہاں سیریز جیت لیتا ہے تو اس کے پاس تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی مردوں کی ٹیم کی درجہ بندی میں سرفہرست بننےکا موقع ہوگا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details