احمد آباد: روہت شرما نے آج یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کہاکہ نتیجہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے جس طرح ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں کھیلا۔ ہم 20-30 رنز کی کمی سے رہ گئے۔ جب راہل اور وراٹ 25 اوور کے قریب بیٹنگ کر رہے تھے، تو ہم نے سوچا کہ اسکور 270 سے 280 تک ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم نے شروع میں تین وکٹیں لینے کے بعد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن ہیڈ اور لابوشین نے میچ کو ہماری ٹیم سے چھین لیا۔ پچ انڈر لائٹس بعد میں بلے بازی کے لیے اچھی ہو گی۔ ہم پچ کا بہانہ بناسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ہم نے اسکوربورڈ پر قابل دفاع اسکور لائق بلے بازی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ فائنل میں شکست سے بھارتی شائقین کے دل ٹوٹ گئے