دبئی: ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے اتوار کے روز بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کو بھلے ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن کپتان روہت شرما Rohit Sharma وہ ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ Rohit Sharma happy with the performance of the team
بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے وکٹ کیپر و بلے باز رضوان نے 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے، جب کہ نواز 20 گیندوں پر 42 بنائے۔ رضوان اور نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی (16) اور خوشدل شاہ (14 ناٹ آؤٹ) نے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
روہت شرما Rohit Sharma نے میچ کے بعد کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ 181 ایک اچھا سکور تھا۔ 181 رنز کسی بھی پچ پر، کسی بھی حالت میں ایک اچھا سکور ہے، لیکن اگر آپ درمیانی اوورز میں وکٹیں نہیں لیتے ہیں تو چیزیں مشکل ہو جاتی ہیں۔ آج ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ تاہم کھلاڑیوں نے ایک اچھا چیلنج پیش کیا اور ہم آخر تک میچ میں تھے۔ میں ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں۔'