نئی دہلی: بھارتی ٹیم نے ورلڈ کپ 2023 کے اپنے دوسرے میچ میں افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ جس میں روہت شرما کی شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ یوں تو بھارتی کپتان روہت شرما کے نام کئی ریکارڈز ہیں لیکن ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے نام دو بڑے ریکارڈ درج کر لیے ہیں اور ان ریکارڈ کو مستقبل قریب میں ٹوٹنے کی ابھی کوئی امید بھی نہیں ہے کیونکہ ان ریکارڈز کے قریب کوئی بھی کھلاڑی نہیں ہے۔
ورلڈ کپ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے کھلاڑی، روہت شرما ون ڈے ورلڈ کپ میں مشترکہ طور پر تیز ترین 1000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ روہت نے اپنے 1000 رنز مکمل کرنے کے لیے 19 اننگز کھیلی ہیں جو کہ سب سے تیز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی روہت شرما نے ڈیوڈ وارنر کے ریکارڈ کی برابری کی۔ یہ دونوں بلے باز 19 میچوں میں تیز ترین 1000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہیں سچن تنڈولکر اور اے بی ڈویلیئرز نے 1000 رنز بنانے کے لیے 20 اننگز کھیلی جبکہ ویوین رچرڈز کو 1000 رنز مکمل کرنے میں 21 اننگز کھیلنی پڑی۔