اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Rizwan displaces Babar ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا - ICC men rankings Rizwan displaces Babar

پاکستانی وکٹ کیپر و سلامی بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 10 فہرست میں بھارت کے صرف ایک بلے باز کو جگہ ملی ہے۔ Rizwan displaces Babar

Rizwan displaces Babar as top-ranked batter in Men's T20I Player Rankings
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا

By

Published : Sep 7, 2022, 4:20 PM IST

Updated : Sep 7, 2022, 5:25 PM IST

دبئی:پاکستانی وکٹ کیپر و سلامی بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب رضوان ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ بابر اعظم اب دوسرے نمبر پر ہیں۔ جب کہ تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ہیں تو چوتھے نمبر پر بھارت کے سوریہ کمار یادو ہیں۔ Babar displaced as top-ranked batter in Men's T20I Player Rankings

بتادیں کہ رضوان ایشیا کپ میں زبردست فارم میں ہیں، جب کہ بابر اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی بڑا سکور نہیں کر سکے ہیں جس کی وجہ سے بابر کو رضوان کے لیے اپنی نمبر ون پوزیشن چھوڑنی پڑی ہے۔ بابر اعظم 1155 دنوں تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے ساتھ رضوان تیسرے ایسے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ اس سے قبل بابر اعظم اور مصباح بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اس وقت رضوان کے 815 پوائنٹس ہیں، جب کہ بابر اعظم کے 794 پوائنٹس ہیں۔ مارکرم سوریہ کمار یادو کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مارکرم کے 792 پوائنٹس ہیں۔ سوریا کمار یادو 775 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔ بتادیں کہ آئی سی سی کے اس فہرست میں ٹاپ 10 میں میں بھارت کے صرف ایک بلے باز ہیں۔

اس فہرست میں آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ چھٹے نمبر پر ہیں، جب کہ ڈیون کونوے کو ساتویں نمبر پر جگہ ملی ہے۔ سری لنکا کے پاتھم نسانکا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر اور متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم نویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہیں۔ ریزا ہینڈرکس کو دسویں نمبر پر جگہ ملی ہے۔ وہیں بھارتی کپتان روہت شرما اس وقت ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 14 ویں نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 7, 2022, 5:25 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details