اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Rishabh Pants MRI scan results normal رشبھ کے سر اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ نارمل - bcci on Rishabh Pants accident

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت خوفناک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ کرکٹر دہلی سے روڑکی جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی مرسڈیز بنز جی ایل سی کار حادثہ کا شکار ہو گئی۔ فی الحال وہ خطرے سے باہر ہیں۔ بی سی سی آئی پنت کو بیرون ملک بھیجنے کی تیاری میں ہے۔ Rishabh Pants MRI scan results normal

Rishabh Pants brain and spine MRI scan results normal after car accident
رشبھ کے سر اور ریڑھ کی ہڈی کی ایم آر آئی رپورٹ نارمل

By

Published : Dec 31, 2022, 11:06 AM IST

نئی دہلی:رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹ آ گئی ہے، جس میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پنت جمعہ کی صبح اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ اپنی مرسڈیز بینز جی ایل سی کے ذریعے روڑکی جا رہے تھے۔ پنت اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ فی الحال وہ دہرادون کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پنت جب دہلی سے روڑکی اپنے گھر جا رہے تھے تو ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ Rishabh Pants brain and spine MRI scan results normal

حادثے میں کار بری طرح تباہ ہو گئی ہے۔ جانکاری کے مطابق پنت کے سر اور پیر میں سب سے زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ ان کے دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کا ایم آر آئی سکین کیا گیا جس کی رپورٹ نارمل آ گئی ہے۔ پنت پوری طرح خطرے سے باہر ہیں۔ ڈاکٹروں نے میکس اسپتال کو بتایا ہے کہ رشبھ پنت کا علاج چل رہا ہے، ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ اب ان کے ٹخنے اور گھٹنے کا ایم آر آئی سکین کیا جائے گا۔

پنت کو سری لنکا کے خلاف آنے والی سیریز سے باہر رکھا گیا ہے، کیونکہ انہیں فروری میں بارڈر گواسکر ٹرافی سے قبل ایک پروگرام کے لیے این سی اے میں شامل ہونا ہے۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کی جیت میں بڑا کردار ادا کیا تھا۔ واضح رہے کہ رشبھ پنت کو ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ ونر مانا جاتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز جیت کے ہیرو پنت کو ٹیم انڈیا کے مستقبل کا کپتان بھی مانا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details