نئی دہلی:ٹیم انڈیا کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت حادثے کے بعد اب صحت یاب ہو رہے ہیں۔ پنت ابھی پچھلے ہفتے بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) گئے تھے۔ وہاں اس نے اپنا ری ہیب پروگرام شروع کیا ہے۔ پنت دوبارہ میدان میں اترنے کے لیے بے چین ہیں اور سخت محنت کر رہے ہیں۔ پنت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے اپنی صحت یابی کے بارے میں معلومات دیتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں رشبھ پنت نے اپنا ایک ایسا ویڈیو شیئر کیا ہے۔
بتادیں بھارت رواں برس اکتوبر-نومبر میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا اس ٹورنامنٹ سے پہلے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے سے پریشان ہے۔ ریشبھ پنت، شریاس ائیر، جسپریت بمراہ اور کے ایل راہل جیسے تجربہ کار کھلاڑی زخمی ہیں اور ٹیم سے باہر ہیں۔ اس دوران ٹیم انڈیا کے وکٹ کپر بلے باز رشبھ پنت کی صحت یابی کی خبریں سامنے آرہی ہے۔ رشبھ پنت کار حادثے کے بعد پہلی بار بغیر کسی سہارے کے چلتے ہوئے نظر آرئے۔
رشبھ پنت نے جمعہ (5 مئی) کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ اس میں وہ بیساکھی کے بغیر نظر آئے، حادثے کے بعد پنت پہلی بار بغیر کسی سہارے چلتے ہوئے نظر آئے، پنت فی الحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیں۔ پنت کی صحت یابی بھارتی ٹیم کے لیے راحت کی خبر ہے۔ پنت نے اپنے ویڈیو لکھا، مزید بیساکھیوں کا دن نہیں‘‘۔