نئی دہلی:گزشتہ سال دسمبر میں ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں بحالی سے گزر رہے پنت دہلی کیپٹلز کے شریک مالکان جے ایس ڈبلیو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بنگلورو کے نزدیک ایک گراؤنڈ میں پہنچے تھے۔
تقریب کے دوران، پنت نے لوگوں کو کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا، "ایک بار جب آپ بڑے ہو جاتے ہیں، تو آپ کھیل سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ آپ پر بہت دباؤ ہوتا ہے، آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں اور کچھ نہ کچھ کرنا چاہتے ہیں، لیکن زندگی سے لطف اندوز ہونا کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دسمبر میں پنت کی کار دہلی-دہرا دون ہائی وے پر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی تھی۔ اس دوران کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپٹوں میں آگئی تھی لیکن پنت آخری وقت میں اپنی مرسڈیز سے باہر نکل گئے تھے۔