برمنگھم: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے سات وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنا لیا ہے۔ ایک وقت پر بھارت نے 98 رنز پر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیے تھے۔ شبمن گل 17 رنز، چیتشور پجارا 13 رنز، ہنوما وہاری 20 رنز، وراٹ کوہلی 11 رنز اور شریاس ایئر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ India 338/7 against England on Day 1
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے صرف 98 رنز پر اپنے پانچ وکٹ گنوا دیے تھے لیکن پنت اور جڈیجہ نے پھر دلیری سے کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری کی شراکت قائم کی۔ پنت آخری سیشن میں 111 گیندوں میں 20 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیکن تب تک وہ بھارت کو مشکل سے نکال چکے تھے۔ جڈیجہ 163 گیندوں میں دس چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔ محمد شامی جڈیجہ کے ساتھ صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ Rishabh Pant century