اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے خیمے میں کورونا کی دستک - بی سی سی آئی

انگلینڈ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے خیمہ میں کورونا وائرس نے دستک دی جس کی وجہ سے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور عملے کے ایک رکن وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

rishabh pant
rishabh pant

By

Published : Jul 15, 2021, 10:46 PM IST

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت اور تھرو ڈاون ماہر دیانند گرانی انگلینڈ دورے میں کووڈ 19 مثبت پائے گئے ہیں جس کے بعد انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

ان کے قریبی رابطے میں آئے مزید تین ارکان ردھیمان ساہا، ابھمنیو ایشورن اور بھرت ارون کو بھی آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

اس درمیان بی سی سی آئی نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پنت 8 جولائی کو مثبت پائے گئے تھے اور وہ تب سے آئیسولیشن میں ہیں جبکہ گرانی 14 جولائی کو کورونا متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے بعد تین ہفتے کے بریک پر ہے جس کے بعد وہ انگلینڈ سے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details