اردو

urdu

ETV Bharat / sports

WPL 2023 آر سی بی اور گجرات جائنٹس کو پہلی جیت کی تلاش - ڈبلیو پی ایل 2023

ویمنز پریمیئر لیگ میں آج رائل چیلنجرز بنگلور اور گجرات جائنٹس کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں ہوں گی۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ RCB vs Gujarat Giants

آر سی بی اور جائنٹس کو پہلی جیت کی تلاش
آر سی بی اور جائنٹس کو پہلی جیت کی تلاش

By

Published : Mar 8, 2023, 11:33 AM IST

ممبئی: اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور گجرات جائنٹس ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں بدھ کو آمنے سامنے ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر براجمان آر سی بی کی بالنگ ناتجربہ کار ہے ہی ، بلے بازوں نے بھی ٹیم کو اب تک مایوس کیا ہے۔ ممبئی کے خلاف پیر کے میچ میں کپتان اسمرتی مندھانا سے لے کر میگھن شوٹ تک تمام بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن کوئی بھی اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں۔ ممبئی کا سامنا کرنے سے پہلے اسمرتی نے کہا تھا کہ ٹیم کو اچھے اسکور تک لے جانے کے لیے ٹاپ آرڈر بلے باز کو آخر تک کریز پر رہنا ہوگا۔ جائنٹس کے خلاف، اسمرتی یہ ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لینا چاہیں گی۔

آر سی بی کی نوجوان گیند باز جہاں اب تک مہنگی ثابت ہوئیں، وہیں تجربہ کار گیند بازوں کو بھی وکٹ حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اپنی پہلی جیت کی تلاش میں، آر سی بی اوپنر سوفی ڈیوائن کی جگہ آل راؤنڈر ڈین وین نیکرک کو ٹیم میں لایا جا سکتا ہے، جو اہم اوقات میں وکٹ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دوسری جانب جائنٹس کو پہلے میچ میں اس وقت بڑا دھچکا لگا جب کپتان بیتھ مونی زخمی ہوگئیں۔ مونی کے آر سی بی کے خلاف کھیلنے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور جائنٹس کی قیادت اسنیہ رانا کو ہی سنبھالنی ہوگی۔ تاہم جائنٹس کے لیے کم گارتھ کی کارکردگی اچھی علامت ہے۔ گارتھ نے یوپی واریئرز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پانچ وکٹ حاصل کئے، حالانکہ گریس ہیرس نے جائنٹس سے فتح چھین لی تھی۔ جب گارتھ کو دوسری تجربہ کار بالرز کی حمایت حاصل ہوتی ہے تو جائنٹس کی ٹیم کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بریبورن اسٹیڈیم میں بیٹنگ اب تک آسان رہی ہے، حالانکہ دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کپتان اسمرتی کے علاوہ، آر سی بی کو نچلے آرڈر میں آل راؤنڈر شرینکا پاٹل سے کچھ رنوں کی امید ہوگی۔ ممبئی کے خلاف 15 گیندوں پر 23 رنز بنانے پر شرینکا نے بہت اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ دھماکہ خیز وکٹ کیپر بلے باز ریچا گھوش نے اب تک کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی ہے لیکن وہ زبردست جائنٹس بالنگ لائن اپ کے خلاف اہم ثابت ہوسکتی ہیں۔ جائنٹس کے لیے، ہرلین دیول اور دیالن ہیملتا نے اب تک بلے سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ ایشلے گارڈنر اور صوفیہ ڈنکلے بھی آر سی بی کی خراب گیند بازی کو نشانہ بنانا اور اپنی فارم میں واپس آنا چاہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Women's Premier League دہلی کیپٹلز کی مسلسل دوسری جیت، یو پی واریئرس کو 42رنز سے شکست دی

جائنٹس ممکنہ الیون: سببھینینی میگھنا، صوفیہ ڈنکلے، سشما ورما (وکٹ کیپر)، ایشلے گارڈنر، دیالن ہیملتا، اینابیل سدرلینڈ، ہارلین دیول، اسنیہ رانا (سی)، کم گارتھ، مانسی جوشی، تنوجا کنور۔

آر سی بی ممکنہ الیون: اسمرتی مندھانا (کپتان)، ڈین وان نیکرک، ایلیس پیری، دیشا کاسات، ریچا گھوش (وکٹ)، ہیدر نائٹ، کنیکا آہوجا، میگن شوٹ، شرینکا پاٹل، پریتی بوس، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details