بھارتی کھلاڑی رویندر جڈیجہ نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کر لیا ہے، آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جڈیجہ گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر کھسک گئے تھے لیکن انہوں نے 385 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ بھارت کے روی چندرن اشون (341) بدستور تیسرے نمبر پر ہیں۔Ravindra Jadeja retains top spot in all-rounders list
ICC Test Rankings: رویندر جڈیجہ جیسن ہولڈر کو ہٹاکر نمبر ون آل راؤنڈر بنے - رویندرا جڈیجہ کی خبر
آئی سی سی International Cricket Council کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں رویندرا جڈیجہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ جڈیجہ ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی جگہ نمبر 1 آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
رویندر جڈیجہ جیسن ہولڈر کو ہٹاکر نمبر ون آل راؤنڈر بنے
بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بالترتیب ساتویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔آسٹریلیا کے مارناس لیبوشین (916) ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔ گیندبازی رینکنگ میں اشون اور جسپریت بمراہ دوسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں۔
یو این آئی
TAGGED:
ICC Test Rankings