دوبئی: تجربہ کار بھارتی آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ دائیں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے 2022 کے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ بی سی سی آئی نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ Asia Cup 2022
بی سی سی آئی نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ 'رویندرا جڈیجہ دائیں گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ فی الحال بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے جڈیجہ کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اکشر کو پہلے ایک اضافی کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور وہ جلد ہی دوبئی میں اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔