نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور سابق کرکٹر سنجے منجریکر کے درمیان ہونے والی رسہ کشی سے کون واقف نہیں۔ سال 2019 میں منعقدہ ورلڈ کپ کے بعد سے دونوں کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ رواں برس ورلڈ کپ کے دوران، جب منجریکر نے جڈیجہ کو 'پٹس اینڈ پیس' کرکٹر قرار دیا تھا۔ ان کے اس بیان کے بعد جڈیجہ نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ دونوں طرف سے سوشل میڈیا پر کافی بیان بازی بھی ہوئی، لیکن حالیہ دنوں میں جڈیجہ اور منجریکر کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ Ravindra Jadeja posts mystery tweet on Sanjay Manjrekar
جمعرات کے روز رویندر جڈیجہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سنجے منجریکر کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں لکھا، 'میں اپنے پیارے دوست کو اسکرین پر دیکھ رہا ہوں۔' یہ پہلا موقع نہیں جب دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے کچھ پوسٹ کیا ہو، لیکن اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان دوستی شروع ہو گئی ہے۔ منجریکر ان دنوں لیجنڈز لیگ کرکٹ میں کمنٹری کر رہے ہیں۔