نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیائی ٹیم کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 9 فروری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما بھارت کے کپتان ہوں گے اور کے ایل راہل نائب کپتان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایس بھرت کو پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ساتھ ہی رویندر جڈیجہ بھی فٹ ہو گئے ہیں۔ فٹ ہونے کے بعد ان کی واپسی سے ٹیم کو کافی تقویت ملے گی۔
رویندر جڈیجہ نے آخری میچ اگست 2022 میں کھیلا تھا۔ دبئی میں منعقدہ ایشیا کپ میں بھارت نے ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران جڈیجہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ چوٹ کی وجہ سے ان کی سرجری ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ 5 ماہ سے کرکٹ سے دور تھے۔ انجری کے باعث جڈیجہ آسٹریلیا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔