حیدرآباد: ایشیا کپ کی میزبانی کہاں ہوگی اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن خبر یہ ہے کہ اس بار بھی ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوسکتا ہے۔ اس کا حتمی فیصلہ مارچ میں ہونا ہے۔ دراصل اس بار ایشیا کپ کی میزبانی کا حق پاکستان کے پاس ہے، لیکن بھارتی ٹیم پاکستان جا کر ایشیا کپ کھیلنا نہیں چاہتی۔ ایسے میں اب سابق پاکستانی کرکٹر نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو برا بھلا کہا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت غلط کر رہا ہے، اگر وہ پاکستان آ کر ایشیا کپ نہیں کھیلتا تو آئی سی سی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا اور اس پر پابندی لگا دینی چاہیے۔ دوسری جانب پاکستانی بورڈ نے بھی ورلڈ کپ سے خود کو الگ کرنے کی بات کی ہے۔
اس طرح کی بیان بازی کے بعد بھارتی کرکٹر ایشون نے اپنی یوٹیوب ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہ آئے۔ ویسے اشون نے کہا ہے کہ اس بار ایشیا کپ سری لنکا میں ہونا چاہیے۔ ہر بار دبئی چلا جاتا ہے۔
بتا دیں کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی میٹنگ میں بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بھارت کا موقف واضح کیا ہے۔ بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ٹیم انڈیا پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی، اگر ایشیا کپ وہاں سے منتقل ہوتا ہے تو ٹیم انڈیا اس میں شرکت کرے گی۔