اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ratan Tata on Fake News کیا رتن ٹاٹا نے راشد خان کے لیے دس کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا؟ - راشد خان کو 10 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان

معروف کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی کرکٹر کے لیے کسی انعام کا کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کا کرکٹ سے کوئی تعلق ہے۔

Ratan Tata clarifies on announcing a reward of Rs 10 cr to Afghanistan cricketer Rashid Khan
رتن ٹاٹا کی کرکٹر راشد خان کو دس کروڑ روپے بطور انعام دینے کے اعلان پر وضاحت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 8:35 PM IST

حیدرآباد: حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس بات کی کافی زیادہ تشہیر ہوئی کہ معروف کاروباری شخصیت رتن ٹاٹا نے افغانستان کے مایہ ناز کرکٹر راشد خان کو 10 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ رتن ٹاٹا نے پیر کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کسی کرکٹر کے تعلق ایسی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی اس طرح کے فارورڈ میسجز پر یقین کرنا چاہیے۔

دراصل افغانستان نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے خلاف شاندار جیت درج کی تھی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے پوسٹ کیا کہ کرکٹر راشد خان کو میچ کے بعد جشن میں بھارتی جھنڈا تھامے دیکھا گیا جس کے نتیجے میں آئی سی سی نے ان پر 55 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور پھر رتن ٹاٹا نے راشد خان کو 10 کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ اس کے بعد یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رتن ٹاٹا نے اس خبر پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا کہ میں نے کسی کھلاڑی پر جرمانے کے بارے میں آئی سی سی یا کسی دوسرے کرکٹ ادارے کو کوئی تجویز نہیں دی ہے اور کسی کھلاڑی کے لیے کسی انعام کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ میرا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ جب تک آپ کو میری طرف سے آفیشل معلومات نہیں ملیں گی، ایسے واٹس ایپ فارورڈ میسجز اور جھوٹے ویڈیوز پر یقین نہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details