اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ranji Trophy to Start from February 10: رنجی ٹرافی 10 فروری سے شروع ہوگی - etv bharat urdu news

ہندوستانی گھریلو کرکٹ کا باوقار مقابلہ رنجی ٹرافی اس سیزن میں 10 فروری سے 26 جون تک نو میدانوں میں کھیلی جائے گی۔

Ranji Trophy to Start from February 10
رنجی ٹرافی 10 فروری سے شروع ہوگی

By

Published : Feb 4, 2022, 7:50 AM IST

مقابلے کا پہلا مرحلہ (لیگ مرحلہ) 10 فروری سے 15 مارچ تک چلے گا۔ اس مرحلے میں 38 ٹیموں کے درمیان 57 میچ کھیلے جائیں گے۔ ناک آؤٹ میچز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے اختتام کے بعد کھیلے جائیں گے۔ اس دوسرے مرحلے میں 30 مئی سے 26 جون تک کل سات میچ ہوں گے۔

38 ٹیموں کو نو گروپس (آٹھ ایلیٹ اور ایک پلیٹ) میں تقسیم کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 62 دن پر محیط 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ ہر ایلیٹ گروپ میں چار ٹیمیں اور پلیٹ گروپ میں چھ ٹیمیں ہوں گی۔ لیگ مرحلے میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی۔ ایلیٹ گروپ کی ٹیمیں اپنے گروپ کی دیگر تین ٹیموں سے آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ پلیٹ گروپ کی ہر ٹیم کا مقابلہ دیگر تین ٹیموں سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

Under 19 World Cup: آسٹریلیا کو شکست دے کر بھارتی ٹیم فائنل میں

اگرچہ بی سی سی آئی نے ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائنگ کے عمل کا تعین کیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آٹھ ایلیٹ گروپس میں سے کون سی ٹیمیں خود بخود کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائیں گی۔ فی الحال بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ سات ایلیٹ گروپس کی ٹاپ ٹیم آخری آٹھ میں جگہ بنائے گی، جب کہ ایلیٹ گروپ کی سب سے کم رینک والی ٹیم پلیٹ گروپ کی ٹاپ ٹیم کے خلاف واحد پری کوارٹر فائنل میچ کھیلے گی۔

باور کیا جاتا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مقابلے کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز جاری کرنے کے بعد یہ کوارٹر فائنل کوالی فکیشن واضح ہو جائے گا۔پری کوارٹر فائنل لیگ مرحلے کے دوران ہی کھیلا جائے گا، جو 27 مارچ کو آئی پی ایل شروع ہونے سے پہلے ختم ہو جائے گا۔ ایلیٹ گروپ کے میچ راجکوٹ، کٹک، چنئی، احمد آباد، ترووننت پورم، دہلی، ہریانہ اور گوہاٹی میں کھیلے جائیں گے۔

کولکتہ پلیٹ گروپ کے تمام میچوں کی میزبانی کرے گا۔رنجی ٹرافی اصل میں 13 جنوری کو شروع ہونا تھی لیکن ہندستان میں بڑھتے ہوئے کورونا معاملوں کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details