بنگلورو: مدھیہ پردیش کی نوجوان ٹیم نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ رنجی ٹرافی میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ بنگلور میں کھیلے گئے رنجی ٹرافی فائنل مقابلے میں مدھیہ پردیش نے 41 بار کی رنجی چیمپیئن ممبئی کو شکست دے کر پہلا رنجی ٹائٹل جیتا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ٹیم نے ممبئی کو چھ وکٹ سے شکست دے کر یہ خطاب اپنے نام کیا۔ رنجی کی 88 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب مدھیہ پردیش نے ٹرافی جیتی ہے۔ 23 سال پہلے بھی مدھیہ پردیش فائنل میں پہنچی تھی لیکن اسے کرناٹک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔Ranji Trophy Final
میچ کے آخری دن ممبئی کی دوسری اننگز 269 رنز پر سمٹ گئی۔ اس طرح مدھیہ پردیش کو جیت کے لیے 108 رنز کا ہدف ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ممبئی نے پہلی اننگز میں 374 رنز بنائے۔ جواب میں مدھیہ پردیش نے 536 رنز بنائے۔ کو 162 رنز کی برتری حاصل تھی۔
مدھیہ پردیش کی سلامی جوڑی ہمانشو منتری اور یش دوبے نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اننگ کی شروعات کی۔ تاہم دوبے ایک رن بنانے کے بعد دوسرے ہی اوور میں دھول کلکرنی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد شبھم ایس شرما بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے اور ہمانشو منتری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔
مدھیہ پردیش کے لیے ہدف اتنا مشکل نہیں تھا کہ بلے بازوں کو جیت کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑے۔ دوسری وکٹ کے لیے دونوں بلے بازوں کے درمیان 52 رنز کی شراکت ہوئی اور ہمانشو منتری شمس ملانی کے اوور میں کلین بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 55 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ اس کے بعد پارتھ سہانی کریز پر آئے۔