وزارت بین الصوبائی رابطہ سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے بحیثیت پیٹرن اِن چیف پی سی بی رمیز راجا اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لیے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔
گورننگ بورڈ میں وزیر اعظم کی جانب سے نامزدگیوں کی بعد چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں رمیز راجا کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ سابق کپتان رمیز راجا کرکٹ انتظامیہ میں نئے نہیں ہیں اس سے قبل وہ اگست 2004 میں عہدہ چھوڑنے سے قبل تک بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے پی سی بی میں کام کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید بحیثیت الیکشن کمشنر پی سی بی کے 36ویں چیئرپرسن کے عہدے کے لیے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔