اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IPL 2022: حیدرآباد کے خلاف راجستھان رائلز کی بڑی جیت - حیدرآباد کے خلاف راجستھان رائلز کی بڑی جیت

کپتان سنجو سیمسن (55)رنز کی نصف سنچری اور شِمرن ہیٹمائر (32) کی طوفانی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 2022 کے اپنے پہلے میچ میں 61 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ Rajasthan royals beat Sunrisers Hyderabad

IPL 2022: حیدرآباد کے خلاف راجستھان رائلز کی بڑی جیت
IPL 2022: حیدرآباد کے خلاف راجستھان رائلز کی بڑی جیت

By

Published : Mar 30, 2022, 8:22 AM IST

Updated : Mar 30, 2022, 8:38 AM IST

آئی پی ایل 2022 کے 5ویں میچ میں راجستھان رائلز نے سن رائزس حیدرآباد کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ راجستھان نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 210 رن کا بڑا اسکور بنایا اور حیدرآباد کو سات وکٹ پر 149 رن تک روک دیا۔ حیدرآباد کی ٹیم پاور پلے میں صرف 14 رن پر تین وکٹ گنوانے کے بعد پورے میچ میں کھڑی نہیں ہو پائی اور اسے 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پاور پلے میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور تھا۔ Rajasthan Royals beat Sunrisers Hyderabad by 61 runs

راجستھان نے اچھی شروعات کی۔ ٹیم نے پہلے پاور پلے میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 58 رنز بنائے۔ اوپنرز جوس بٹلر اور یاشاسوی جیسوال نے پہلی وکٹ کے لیے 58 رنز کی شراکت قائم کی جس نے ایک بڑا اسکور یقینی بنایا۔ راجستھان کی پہلی وکٹ ساتویں اوور کی پہلی گیند پر یاشاسوی کی صورت میں گری جو 16 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم بٹلر نے کپتان سیمسن کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔ بٹلر نے 28 گیندوں میں تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 35 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ RR vs SRH in IPL 2022

بٹلر کے آؤٹ ہونے کے بعد سیمسن نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لے لی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے رن بنانے کی رفتار کو تیز کر دیا۔ نوجوان بلے باز دیودت پاڈیکل نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سیمسن کو دیکھ کر پیڈیکل نے بھی خطرناک انداز میں بلے بازی کی۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 73 رنز کی شراکت قائم کی۔ سیمسن نے جہاں تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 55 رنز بنائے، وہیں پڈیکل نے 29 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ اس کے بعد آخر میں ہیٹمائر نے دھماکہ خیز انداز میں کھیلتے ہوئے 13 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے، جو ٹیم کو 210 تک لے گئے۔ حیدرآباد کی جانب سے عمران ملک اور ٹی نٹراجن نے دو دو جبکہ بھونیشور کمار اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: IPL2022 : گجرات ٹائٹنس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

وہیں بلے بازی میں واشنگٹن سندر نے 14 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ روماریو شیفرڈ نے 18 گیندوں میں 24 رنز بنائے۔ مارکرم 41 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ راجستھان کی طرف سے لیگ اسپینر یوجویندر چہل نے 22 رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے جبکہ تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ اور کرشنا کو دو دو وکٹ ملے۔ حیدرآباد کے کپتان کین ویلمسن سات گیندوں میں دو رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 30, 2022, 8:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details