بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز India vs South Africa Test Series کے پہلے میچ میں بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سلامی بلے باز کے ایل راہل اور مینک اگروال نے کپتان کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے 117 رنز بنائے۔
بھارت نے لنچ تک بغیر کسی نقصان کے 83 رنز اور چائے کے وقت تک دو وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز کے ساتھ ٹھوس آغاز کیا جبکہ آخری سیشن میں ایک وکٹ گنوایا اور اسکور کو 272 رنز تک پہنچا۔
کے ایل راہل نے پورے عزم اور لگن کے ساتھ بلے بازی کی اور 248 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رنز میں 17 چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ان کے ساتھی سلامی بلے باز مینک اگروال نے 123 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان وراٹ کوہلی نے 94 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے اور اجنکیا رہانے نے 81 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
بھارتی ٹیم کے تینوں وکٹ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز لونگی انگیڈی کے حصے میں آئے۔
لوکیش راہل نے لنچ تک 29 ناٹ آؤٹ جبکہ مینک اگروال نے ناٹ آؤٹ 46 رنز بنائے۔ صبح کے میں دونوں بھارتی بلے بازوں نے جنوبی افریقی گیند بازوں کا پوری صلاحیت سے سامنا کیا۔
پہلے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گنوانے والے بھارت نے دوسرے سیشن میں دو وکٹ گنوادیا لیکن کپتان وراٹ نے راہل کا اچھا ساتھ دیا اور دونوں اسکور کو چائے کے وقفے تک 157 رن تک لے گئے۔