ڈھاکہ:بھارتی بلے باز لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں ضرورت پڑنے پر وہ وکٹ کیپر بلے باز کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک وکٹ کی شکست کے بعد راہل نے کہا کہ ہم نے پچھلے چھ سات مہینوں میں زیادہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے، لیکن اگر آپ دیکھیں تو 2020-21 میں میں نے ون ڈے میں وکٹ کیپر کا کردار ادا کرتے ہوئے چوتھے پانچویں نمبر پر بلے بازی کی ہے۔ KL rahul ready to wicketkeeper batsman
واضح رہے کہ رشبھ پنت کے زخمی ہونے کے بعد راہل کو پہلے میچ میں وکٹ کیپر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ ٹی 20 اور ٹیسٹ میں ہندوستان کے لیے اوپننگ کرنے والے راہل نے یہاں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے۔ ہندوستان نے راہل کی نصف سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کے سامنے 186 رنز کا ہدف رکھا تھا، حالانکہ بنگلہ دیش نے یہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔راہل نے کہاکہ "یہ ایک ذمہ داری ہے جس کے لیے ٹیم نے مجھے تیار رہنے کے لیے کہا ہے۔ میں نے یہ کام پہلے بھی کیا ہے اور جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوگی میں یہ کردار ادا کروں گا۔"