چٹان کی طرح گیند بازوں کا سامنا کرنے والے بھروسے مند بلے باز کی آج 49ویں سالگرہ ہے۔ Rahul Dravid Birthday آئیے بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی چند بہترین اننگز کے بارے میں جانتے ہیں۔ Rahul Dravid Best Knocks
- آسٹریلیا کے خلاف بہترین اننگ:
جب بھی کوئی راہل دراوڈ کی بہترین اننگز کے بارے میں سوچتا ہے تو 2001 میں ایڈن گارڈن میں آسٹریلیا کے خلاف 180 رنز کی اننگز کا ذہن میں آنا لازمی ہے۔
اس میچ میں آسٹریلیا کھیل کی مناسبت سے ڈرائیونگ سیٹ پر تھا اور پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد انڈیا کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔ ایڈن گارڈن پر آسٹریلیا کا مکمل کنٹرول تھا کیونکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کو فالو آن کروایا تھا۔
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 445 رنز کے جواب میں بھارتی 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ لیکن دوسری اننگ میں بھارتی اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد دراوڈ اور وی وی ایس لکشمن نے ٹیم کو بچایا۔
کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ جوڑی ٹیم کے لیے معجزہ ثابت ہوگی۔ دونوں بلے بازوں نے 376 رنز کی شاندار پارٹنرشپ کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔ لکشمن اور دراوڈ نے آسٹریلیا کے باؤلنگ اٹیک کو مکمل طور پر ناکام کردیا جب کہ اس گیند بازی لائن میں شین وارن اور گلین میک گرا جیسے اعلیٰ درجہ کے باؤلر تھے۔
پاکستان کے خلاف شاندار بلے بازی:
سنہ 2004 میں راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف راہ دراوڈ کی 270 رنز کی ایک اور اننگز بھی یادگار ہے۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوچکی تھی اور بھارتی ٹیم پر پاکستان میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کا دباؤ تھا۔
راہل دراوڈ نے سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے لیکن تیسرے ٹیسٹ میچ میں باقاعدہ کپتان سورو گنگولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔